news 1575400019 9447

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے منعقد ہوگا، ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے منعقد ہوگا،اجلاس کے لئے 23 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے،
مشیر پارلیمانی امور کی طرف سے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس2020کی مدت میں 120 دن اضافے کی قرارداد ایجنڈا پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ شیخ انکن ٹیکس ترمیمی آرڈیننس2021 قومی اسمبلی کے سامنے رکھیں گے،پی اے ایف ایئروار کالج انسٹیٹیوٹ آرڈیننس2021 ایوان کے سامنے پیش کیا جائے گا اوروزیر خزانہ بجٹ ریویو ششماہی رپورٹ ایوان کے سامنے پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری

کراچی کے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر تشویش پر توجہ دلاو نوٹس ایجنڈا کا حصہ ہے۔فیول پرائس کے نام پر بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش بارے توجہ دلاو نوٹس بھی ایوان میں پیش ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری

چھبیسویں آئینی ترمیم پر مزید کاروائی اور علیحدہ سے ترامیم بھی ایجنڈاکا حصہ ہوگا۔

ملک میں غذائی اجناس، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سمیت بڑھتی مہنگائی پر بحث آج بھی جاری رہے گی،میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ترمیمی بل بھی ایوان کی کاروائی میں شامل ہے۔

اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ عملدرآمد ششماہی رپورٹ وزیر خزانہ پیش کریں گے۔