پاک فضائیہ کےسربراہ ایئر چیف مارشل کی سربراہ پاک بحریہ سےالوادعی ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سربراہ پاک بحریہ سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں الوادعی ملاقات کی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر امیر البحر نے ایئر چیف کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک فضائیہ کیلئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع میں پاک بحریہ کی معاونت اور مسلح افواج کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی کاوشوں کو سراہا۔

ایئرچیف نے پیشہ وارانہ امور میں پاک بحریہ کے بھر پور تعاون کی تعریف کی اور نیک خواہشات کے اظہار پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔