771212 8126020 sherry rehman updates

سپریم کورٹ نےحکومت کو پارلیمان کا راستہ دکھایا ہے،شیری رحمان

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سپریم کورٹ کی رائے پر پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس پر فیصلہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پارلیمان اور آئین کو بے توقیر کرنے کی کوشش ناکام ہوئی ہےہم پہلے دن سے کہہ رہے ہےکہ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہونگےسپریم کورٹ نے حکومت کو پارلیمان کا راستہ دکھایا ہے۔حکومت ایک سیاسی معاملہ عدالت میں لے گئی ہے ان میں سیاسی معاملات کو پارلیمان میں حل کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج
مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی قانونی ٹیم نے آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ملک آرڈیننس فیکٹری سے نہیں پارلیمان سے چلے گا،حکومت ملک کو ایڈہاک بنیاد پر چلانا بند کرے۔