1a 11 680x442 2

ملک میں مرغی کی قیمتوں کوپرلگ گئے، قیمت میں 20 روپےتک اضافہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)‏ملک میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں مرغی کی فی کلو قیمت مں 20 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چکن خریدنے پر مجبور ہیں، کراچی میں مرغی کی فی کلو قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی،‏ایک ہفتے میں کراچی میں چکن 20 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا ہے جبکہ کوئٹہ میں چکن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے ۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کے خاتمے کی لڑائی ہماری مشترکہ ہے، سرفراز بگٹی

تفصیلات کے مطابق خضدار، بنوں میں چکن 10,10 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے گوجرانوالہ میں چکن 6 روپے تک فی کلو ، ‏سیالکوٹ 8، پشاور، بہاولپور اور لاہور میں چکن 7 روپے تک فی کلو مہنگا ہواہے۔

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، حیدر آباد، لاڑکانہ، سرگودھا میں چکن 5 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا، کوئٹہ میں چکن کی فی کلو قیمت 295 روپے تک پہنچ گئی، خضدار 290، حیدر آباد میں چکن 285 روپے تک کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔