shazia marii

سپریم کورٹ نے آئین پرعمل لازم قرار دیا۔ شازیہ مری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): شازیہ مری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین پر عمل لازم قرار دیا ہے، اعلیٰ عدلیہ نے واضع کر دیا کہ سینٹ الیکشن آئین کا حصہ ہیں اور آئین کے مطابق ہونے چائیے، عدالت کے مطابق سینٹ الیکشن آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے، پی ٹی آئی حکومت اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے سے گریز کرے، حکومت کا صدارتی ریفرینس اور آرڈیننس دونوں ہی فارغ ہو گئے ہیں، حکومت ملک کو آرڈیننس کے ذریعے نہیں چلا سکتی، عدالت کے فیصلے کے بعد حکومت پریشان نظر آرہی ہے، الیکشن کمیشن حکومتی دباؤ کے باعث آئین کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں لہٰذا بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور آئین کا احترام کرے۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ