mustafa khokar

لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی۔ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر

ویب ڈیسک (کراچی): سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ہے، حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی تھی مگر اسے راہ فرار نہیں ملا، حکومتی ترجمانی انتہائی ڈھٹائی سے سپریم کورٹ کی رائے کو اپنی فتح قرار دے رہے ہیں، سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے ذریعے جو سوال بھیجا اس کا جواب تو نفی میں ملا ہے، کیا سپریم کورٹ نے انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کے حق میں رائے دی، جواب ہے نہیں !، کیا صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی رائے کے بعد موثر رہا ہے تو بھی جواب ہے ، نہیں۔

مزید پڑھیں:  16سال قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب
مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

3 مارچ یوسف رضا گیلانی کی جیت اور سلیکٹڈ امیدوار کے شکست کا دن ہے، ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ انتخابات میں بھی کٹھ پتلی حکومت کو بدترین شکست ہوگی۔