ptii

سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے 3 اسمبلی اراکین کو اغوا کرلیا گیا

ویب ڈیسک: انصاف ہاؤس کراچی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی، پارلیمانی لیڈر بلال غفار، صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان ، اراکین سندھ اسمبلی ،جمل صدیقی،عدیل احمد، ارسلان تاج سمیت دیگر بھی موجود

خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فیصلے سے واضح ہوگا کہ کون سینیٹ انتخابات میں ضمیر فروشی میں ملوث رہا یے، ساتھ ہی عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم نے دھرنوں میں بھی دھاندلی کیخلاف آواز اٹھائی.

مزید پڑھیں:  بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی تجاویز سامنے آگئیں

خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ سینٹ الیکشن میں ضمیر فروشی کرنے والوں کی مخالفت کی، آج کے فیصلے سے معلوم ہوگا کہ کس نے پارٹی کے مطابق ووٹ نہیں دیا.ضمیروں کا سوداگر زرداری کو دھجکا لگا ہے، کل شام سے پی ٹی آئی کے 3 اراکین کو اغوا کرلیا گیا ہے، ایم پی ایز کی فیملی بھی پریشان ہے.

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہم نے تمام اداروں کو اطلاع کردیا ہے، شکایات درج کروادی ہیں،یہ تشویشناک حالات پیدا ہوچکے ہیں.تحریک انصاف کے ورکرز پر جعالی ایف آئی آر بنائی گئیں،ایک ایم پی اے کا ویڈیو بیان سامنا آیا ہے،کریم بخش گبول پر دباؤڈالا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

خرم شیر زمان نےکہا کہ ہمیں یقین ہے کریم بخش گبول اس وقت کہاں ہیں،اور باقی 2ایم پی ایزکا بھی ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا،ہمیں یقین ہے کہ یہ ساراکھیل پی پی کاہے.