news 1492039021 6636

گلوکارہ ریشماں کے بیٹے ساون انتقال کرگئے

ویب ڈیسک(لاہور ) پاکستان کی معروف گلوکارہ ریشماں کے بیٹے انتقال کر گئے ۔ گلوکارہ کے بیٹے ساون علی ریشماں کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور انہیں فوری طور پر ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ساون ریشماں کی عمر پچاس سال تھی اور وہ محکمہ سوئی گیس لاہورریجن میں ملازمت کے ساتھ گلوکاری سے بھی وابستہ تھے گلوکار ساون کی بیوی مہروریشماں بھی ان کےساتھ کئی پروگرامزمیں گلوکاری کا مظاہرہ کرچکی ہیں ۔

ساون ریشماں پاکستان ٹیلی ویژن اور پرائیویٹ پروڈکشنز کے تحت کئی پروگرامز میں اپنے فن کا لوہا منوا چکے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ساون کی نمازہ جنازہ کااعلان بعدمیں کیاجائےگا، ساون سوئی ناردرن میں ملازم اورگلوکاری سےبھی وابستہ تھے۔

ساون علی ریشماں کی والدہ ریشماں نے بلبل صحرا کے نام سے شہرت پائی گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت چکے ہیں۔گلوکارہ ریشماں کی ’’لمبی جدائی‘‘ کی گونج آج بھی برقرار ہے۔