832561 4759329 salmankhan updates

کورونا سلمان خان کی فلم میں رکاوٹ بن گیا

ویب ڈیسک(ممبئی) کرونا وائرس نے ٹائیگر 3 کی شوٹنگ رکوادی،بھارتی اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں ٹائیگر کے تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ کے لئے دبئی میں مقیم ہیں ۔

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر’ بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک ہے اور دونوں کی جوڑی کو مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

سلمان اور کترینہ کی اس مشہور فلم سیریز کے تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ پلان کیا جارہا ہے ۔

’ٹائیگر‘ تھری کی شوٹنگ متحدہ عرب امارات، ترکی اور یورپ میں ہونی ہے جبکہ فلم کی پہلےشوٹنگ متحدہ عرب امارات میں شیڈول تھی لیکن اب کورونا نے ان کی شوٹنگ مؤخرکردی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

رواں ماہ امارات میں فلم کی شوٹنگ ہونا تھی لیکن کورونا کیسز میں اضافے پر فوری طورپرامارات میں شوٹنگ مؤخرکردی ہے اور اب شوٹنگ پہلےترکی کےشہراستنبول میں ہوگی۔