884191 3695488 senate election updates

سینیٹ الیکشن:انتخابی سرگرمیوں پرپابندی عائد، میدان کل سجےگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹ الیکشن میں ایک روز باقی ہے اور انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے۔ قومی اور صوبائی ممبران اسمبلی کل بڑے ایوان کے مکینوں کا چناؤ کریں گے۔

سینیٹ انتخاب 3 مارچ کو ہو گا تمام صوبوں سے 50 فی صد ارکان کا انتخاب ہو گا۔

سینیٹ انتخابات کا سب سے دلچسپ اور بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہوگا۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ایک دوسرے کےمدمقابل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات قانون کی بجائے آئین کے تحت ہوں گے، سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جا سکتے۔

وزیراعظم عمران خان نےسرکاری ذمہ داریاں چھوڑ کر حفیظ شیخ کی انتخانی مہم میں حصہ لیا اور دن بھر ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

حفیظ شیخ نے بھی اتحادی جماعتوں سے رابطے کیے ہیں۔ جی ڈی اے ، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کیلئے پیپلز پارٹی کے ارکان سے میٹنگ کی ہے اور آج پی ڈی ایم جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ جی ڈی اے حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور ہر مرحلے پر ساتھ کھڑے ہیں۔