9e37cdf3 e76e 49ef 9ea1 cd7bfe638c9f 1024x683 1

پشاور:جعلی چائےکی فیکٹری پرچھاپہ، 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور) ضلعی انتظامیہ پشاور کی اہم کاروائی ،پشاور کےعلاقے میں ہشتنگری جعلی چائے بنانے والی فیکٹری پر چھاپے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی سی پشاور کے مطابق جعلی چائے بنانے والی کمپنی سے چنے کے چھلکے اور کیمیکل برآمد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم

ترجمان ڈی سی پشاور کے مطابق فیکٹری سے 2200 کلو جعلی چائے سے بھری بوریاں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق فیکٹری سے جعلی چائے بنانے کی مشینری بھی برآمد کرلی گئی جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتارافراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی

بعد ازاں اہلیان علاقہ نے کارروائی پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔