102711382 662a483a 4953 431c 8e11 0be02461f0e7 1

نوشہرہ پی کے63دھاندلی کیس، تحریک انصاف کادوبارہ انتخاب کروانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد) پی کے 63 نوشہرہ میں ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار تحریک انصاف کے امیدوار عمر کاکا خیل کے وکیل پیش ہوئے۔ تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور بھی کمیشن میں پیش ہوئے۔

تحریک انصاف کے وکیل نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کی استدعا کی۔چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے وکیل سے استفسار کیا کہ ڈسکہ میں تو آپ ری الیکشن کے خلاف ہیں یہاں ری الیکشن کا کہہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ایئر ہوسٹس بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئیں

شاہ خاور نے جواب دیا کہ نوشہرہ ضمنی انتخاب میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ حلقے میں 6 ہزار ووٹوں کا کوئی پتا نہیں کہاں گئے۔ کئی پولنگ اسٹیشنز پر جاری بیلٹ پیپرز غائب ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  سرکاری سکیم کے تحت حج آپریشن کا 9 مئی سے آغاز

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔ کیس کی سماعت دس مارچ تک ملتوی کردی گئی۔