757567 5207924 PM Imran flag updates 1

ہمارے ارکان سے رابطے ہو رہے ہیں مگر ہم متحد ہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان نے مسلسل دوسرے روز بھی تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی موجود تھے۔

ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہیں، میں اسی لیے شفاف انتخابات کےلیے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا، ہمارے اراکین سے رابطے ہورہے ہیں مگر ہم متحد ہیں،اپوزیشن کی جانب سے پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں فی تولہ سونا مزید 800روپے مہنگا

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح عام آدمی اور پسماندہ علاقے ہیں، پہلی مرتبہ پسماندہ علاقوں کو زیادہ ترقیاتی منصوبے دیے جارہے ہیں،عوامی نمائندوں کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی مسائل حل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف پروگرام،30لاکھ ریٹیلرزکوٹیکس نیٹ میں لانےپرکام شروع

دوسری جانب وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کو آج ظہرانے پر بلا لیا۔ ارکان اسمبلی کو وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اراکین کو سینیٹ پولنگ ڈے پر حاضری یقینی کی ہدایت کی جائے گی۔ وزیراعظم نے ارکان کو ظہرانے میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔