imran

وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاوس میں اپنے چیمبرپہنچ گئے

ویب ڈسک (اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاوس میں اپنے چمیبر پہنچ گئے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومتی ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج بھی ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جس میں سے چند ارکان سے وزیراعظم ہاؤس اور بعض سے اسمبلی چیمبر میں ملاقاتیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، پنجاب سے 7 امیدواران بلامقابلہ سینیٹر منتخب

وزیراعظم تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اعتماد میں لیں گے جبکہ ارکان اسمبلی کے حکومتی سینیٹ امیدوار بارے تحفظات دور کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان ارکان قومی اسمبلی کے حلقے کے مسائل بھی سنیں گے اور حکومتی و اتحادی ارکان قومی اسمبلی کو ضروری ہدایات بھی جاری کریں گے۔

مزید پڑھیں:  جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

یاد رہے کہ وزیراعظم نے 25 سے 30 ارکان قومی اسمبلی سے گزشتہ روز بھی ملاقات کی تھی جس میں تحریک انصاف کے ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔