45 1

میرانشاہ: شمالی وزیر ستان کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کا احتجاج آج چوتھے روز بھی جاری

ویب ڈیسک (میرانشاہ)شمالی وزیرستان کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کا آج چوتھے روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری ۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس نے اپنے گرفتار ۔ڈسپنسر خوشدل خان اور کمپیوٹر آپریٹر مسعود رحمن کے رہائی کا مطالبہ کیا۔ہسپتال میں ایمر جنسی کے علاوہ تمام او۔پی ڈی۔سروسز معطلکر دی گئی ۔دور دراز علاقوں سے آنے ہوئے مریضوں کو شدید مشکلات۔مریض بغیر چیک آپ کے اپنے گھروں کو واپس روانہ ہو گئے ۔

پرائیویٹ کلینکس اور لیبارٹریاں بھی بندکر دی گئی ۔ڈاکٹر اور پیرامیڈکس نے اپنے ساتھیوں کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جلوس کی شکل میں ہسپتال سے پریس کلب تک مارچکیا ۔مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات درج تھے۔میرانشاہ۔پریس کلب کے سامنے دو گھنٹے تک دھرنابنوں میرانشاہ مین روڈ بندکر دیا گیا ۔مظاہرین کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اس حوالے سیڈاکٹر نیاز محمد کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تحفظ فراہم کریں۔

مزید پڑھیں:  بے بنیاد پروپیگنڈے کامقصد کردار کشی کرنا ہے ،مشال یوسفزئی
مزید پڑھیں:  لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ

انہوں نے کہا کہ نتظامیہ سرکاری ملازمین کو تحفظ دینے میں ناکام رہا ۔ سرکاری ملازمین کے رہائی تک احتجاج جاری رہے گا اور شمالی وزیرستان کے تمام ہسپتالز اور پرائیویٹ کلینکس میں سروسز معطل ہوگئی۔حکومت ہمارے ساتھ رابطہ کرنے میں بھی سنجیدہ نہیں۔پورے شمالی وزیرستان کے محکمہ صحت کے ملازمین سراپہ احتجاج ھے۔ساتھیوں کے رہائی تک احتجاجی مظاہرہے اور دھرنا جاری رہے گا۔