5de635580a35f 2

‏سینیٹ انتخابات، بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہوگئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا، پرنٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل کرے گا۔

الیکشن کمیشن کی سینیٹ الیکشن کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اسلام آبادکی جنرل اور خواتین کی 2 ، کے پی کے اور بلوچستان کی 12، 12 جبکہ سندھ کی 11 نشستوں پرانتخابات 3 مارچ کو ہو رہے ہیں، پنجاب میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد کی 2 نشستوں کیلئے 800 بیلٹ پیپرز ، سندھ کی 11 نشستوں کیلئے 600 بیلٹ پیپرز ، خیبرپختونخوا کی 12 نشستوں کیلئے 800 بیلٹ پیپرز اور بلوچستان کی 12 نشستوں کیلئے 400 بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسفندیار ولی ہرجانہ کیس، شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم

ذرائع کا بتانا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا وقت ختم ہونے پر الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کیلئے بھیج دیے، پرنٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل کرے گا۔

الیکشن کمیشن سینیٹ کی 37 نشستوں کیلئے 2600 سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گا، اسلام آباد کی 2 نشستوں کیلئے اراکین قومی اسمبلی کو دو دو بیلٹ پیپرز دیے جائیں گے۔

سندھ کی 11 نشستوں کے لیے اراکین سندھ اسمبلی کو تین تین بیلٹ پیپرز دیے جائیں گے، جبکہ کےپی اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں کیلئے اراکین کو چار چار بیلٹ پیپرز دیے جائیںگے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض

الیکشن کمیشن حکام کہتے ہیں کہ جنرل نشستوں کیلئے بیلٹ پیپرزکا رنگ سفید، خواتین نشستوں کارنگ گلابی،،ٹیکنو کریٹس کا سبز اوراقلیتی کا رنگ پیلا ہوگا،بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے نام اردو حروف تہجی کی ترتیب سے پرنٹ ہوں گے، اسلام آباد کی جنرل نشست کے بیلٹ پیپر پر حفیظ شیخ کا نام پہلے اور یوسف رضا گیلانی کا نام بعد میں آئےگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات وقت کی کمی کی وجہ سے پرانے طریقہ کار خفیہ بیلٹ کے زریعے ہی ہوں گے۔