5de635580a35f 2

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کی اراکین اسمبلی کے لیے ہدایات جاری

ویب ڈیسک (پشاور) الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے اراکین اسمبلی کے لیے ہدایات جاری کردیں۔بیلیٹ پیپر کے حصول کے لیے ایم پی اے اسمبلی سے جاری شدہ شناختی کارڈ دکھائے گا۔تفصیلات کے مطابق جنرل، خواتین، اقلیت اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کے لیے الگ الگ رنگ کے بیلیٹ پیپرز ہوں گے ۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

جنرل نشستوں کے لیے سفید اور خواتین کی نشستوں کے لیے گلابی رنگ کا بیلیٹ پیپر ہو گا۔ٹیکنو کریٹس بشمول علما کی مختص نشستوں کے لیے سبز رنگ کا بیلیٹ پیپر ہو گا۔غیر مسلموں کے لیے مختص نشست کا بیلیٹ پیپر زرد رنگ کا ہو گا۔بیلیٹ پیپرز پر امیدواروں کے نام اردو حروف تہجی کی ترتیب سے درج ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر