download 1 34

سینیٹ انتخابات:الیکشن کمیشن نے ویجیلینس کمیٹی قائم کردی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات شفاف اورغیرجانبدارانہ بنانے کےلیے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ویجیلینس کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی میں الیکشن کمیشن، ایف بی آر، نیب، اسٹیٹ بینک اور نادرا کے نمائندے شامل ہیں۔

کمیٹی الیکشن کمیشن کو ضروری معلومات اور ریکارڈ فراہم کرے گی جہاں ضروری ہوا کمیٹی انکوائری کرکے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شکایات مینجمنٹ سسٹم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے عوام الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شکایات آن لائن بھیج سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں مہنگائی، آٹا، چینی، گھی اور فروٹ کی قیتوں کو پر لگ گئے

الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں خصوصی مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا گیا ہے جو24 گھنٹے کام کرے گا۔ سینیٹ انتخابات میں الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 167 میں دی گئی کرپٹ پریکٹسز کوروکا جائےگا۔

الیکشن کمیشن نے عوام کےلیے سینیٹ انتخابات میں کرپٹ پریکٹسز کی شکایت کےلیے فون نمبر بھی جاری کیے ہیں۔ عوام 6-0519204402پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی

سیکرٹری الیکشن کمیشن کو0519204402پر شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سے چیئرمین نادرا، چیئرمین پی ٹی اے اور ڈی جی ایف آئی اے نے ملاقات بھی کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نےانتخابی کرپشن کے تدارک کےلیے تجاویز طلب کی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی انتخابی بدعنوانی سے متعلق فوری مطلع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی انتخابی بدعنوانی سے متعلق عوام سے بھی تعاون کی درخواست کی ہے.