download 2 75

الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخواسینٹ انتخابات کیلئےحتمی فہرستیں جاری کردیں

ویب ڈیسک (پشاور)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات کے لیے حتمی فہرستیں جاری کردیں ہیں۔انتخابات کے لئے 23 امیدوارمیدان میں اتریں گے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 7 جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی سے شبلی فراز،فیصل سلیم،محسن عزیز،زیشان خانزادہ ، لیاقت ترکئی ،جے یو آئی ف سے مولاناعطاءاالرحمن اور اے این پی سے ہدایت اللہ خان ، مسلم لیگ ن سے عباس آفریدی،جماعت اسلامی سے عطاءا لرحمن ، بلوچستان عوامی پارٹی سے تاج محمد آفریدی جنرل نشست پرامیدوار ہیں ۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف پروگرام،30لاکھ ریٹیلرزکوٹیکس نیٹ میں لانےپرکام شروع

ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر پی ٹی آئی سے دوست محمد خان محسود اور محمد ہمایوں خان امیدوار ہیں۔

پیپلز پارٹی سے فرحت اللہ بابر،اے این پی سے شوکت جمال اور جماعت اسلامی سے اقبال خلیل امیدوار ہیں ۔

خواتین نشستوں پر پی ٹی آئی سے ثانیہ نشتراور فلک ناز،اے این پی سے تسلیم بیگم اورجماعت اسلامی سے عنایت بیگم امیدوار ہیں ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں پر سیلابی صوتحال،درہ بین خوڑ سے بچے کی نعش برآمد

پی ٹی آئی سے اقلیت نشست پر گردیپ سنگھ،جے یوآئی سےرنجیت سنگھ،مسلم لیگ ن سے جاوید گل اور اے این پی سے آصف بھٹی امیدوار ہیں ۔

واضح رہے جے یو آئی ف کی نعیمہ کشور اور طارق خٹک نے ریٹائرڈمنٹ لے لی ہے۔