کرایوں میں ناجائز اضافے اور دوکانات کو سیل کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (چارسدہ): آل تاجر ایسوسی ایشن چارسدہ کا ٹی ایم او چارسدہ کی طرف سے ٹی ایم اے چارسدہ کے دکانات کے کرایوں میں ناجائز اضافے اور دوکانات کو سیل کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ٹی ایم او چارسدہ تاجروں کے ساتھ ذاتیات آپر اتر آئے ہیں، دوکانداران کرایوں میں 180 فیصد اضافے دینے کے باوجود ٹی ایم او راضی نہیں اور دوکانات کو سیل کرکے تاجروں کو معاشی قتل کر رہا ہے، تاجر رہنماوں نے ٹی ایم او چارسدہ کے فوری تبادلے کا مطالبہ کر دیا۔