Untitled 1 174

آرمی چیف کا جنوبی و شمالی وزیرستان کے اضلاع کا دورہ

ویب ڈیسک (راولپنڈی): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جنوبی و شمالی وزیرستان اضلاع کا دورہ، آرمی چیف نے دن شمالی و جنوبی وزیرستان کے علاقوں میرعلی، اسمان منزہ میں سپاہ کیساتھ گزارا، آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ رجیم سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو سرحدی انتظام، استحکام آپریشنز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، شہری انتظامیہ کی عملداری، آرمی چیف نے کہا کہ محفوظ اور موزوں ماحول یقینی بنانے میں سپاہ کا کردار کلیدی ہے، آرمی چیف کو سماجی اقتصادی ترقیاتی منصوبوں سمیت بارڈر ٹرمینلز کھولنے سے متعلق آگاہ کیا گیا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے، پاکستان سرحدی سلامتی مستحکم بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، آرمی چیف نے میر علی میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی، آرمی چیف نے قبائلی عوام کی انسداد دہشتگردی کی جنگ میں تعاون اور قربانیوں کو سراہا، مجموعی طور پر قبائلی اضلاع میں امن بحال ہو چکا ہے، تمام چیلنجز پر قابو پا کر حاصل کردہ امن کو دیرپا بنایا جائے گا، دیرپا امن کیلئے مقامی آبادی، سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار اہم ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان