siakndar sultan

الیکشن کمشنر کے پروڈکشن آرڈرز پر گرفتار ارکان کی اسلام آباد آمد کا معاملہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سینیٹ الیکشن کا کل انعقاد، الیکشن کمشنر کے پروڈکشن آرڈرز پر گرفتار ارکان کی اسلام آباد آمد کا معاملہ، ذرائع کے مطابق علی وزیر کو پارلیمنٹ لاجز سے سندھ ہاؤس منتقل کردیا گیا، سندھ ہاؤس میں علی وزیر کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا.

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف خواجہ آصف اور سید خورشید شاہ کی بھی آج رات یا کل آمد متوقع، خواجہ آصف کی پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، شہبازشریف کی وزرا کالونی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، سید خورشید شاہ کی رہائش تو پارلیمنٹ لاجز میں ہے مگر انہیں سندھ ہاؤس رکھے جانے کا امکان ہے.

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول