CORONA 16

خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 6 افراد جاں بحق۔186 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور):محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 6 افراد کا انتقال ہوا، خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 91 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 186 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد72 ہزار 801 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 282 مریض صحت یاب ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد68ہزار 507 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، انسداد پولیو مہم، مقرر اہداف کا حصول ٹیم ورک سے ممکن ہے، علی امین گنڈاپور
مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 92 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار 552 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے 1 ہزار 99 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔