New Corona virus deaths in China outnumber SARS 780x405 1

کورونا وائرس: ملک بھرمیں مزید 53 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 53 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 12963 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 581755 ہے۔

این سی او سی کی رپورٹ کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 19، پنجاب میں کورونا سے 28 خیبرپختونخوا میں کورونا سے 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 12963 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4372 ، بلوچستان میں 200 ، خیبرپختونخوا میں 2091، آزاد کشمیر میں 306 ،اسلام آباد میں 501، گلگت بلتستان میں 102، پنجاب میں 5391 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار441 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 372، خیبر پختونخوا2 ہزار91، اسلام آباد501، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 306 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 44 ہزا690، خیبر پختونخوا 72 ہزار801، سندھ 2 لاکھ 58 ہزار679، پنجاب میں ایک لاکھ 73 ہزار395، بلوچستان 19 ہزار76، آزاد کشمیر10 ہزار319 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔