5de635580a35f 2

سینیٹ انتخابات: امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹ انتخابات 2021 میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتوں، امیدواران، ووٹرز اور الیکشن ایجنٹس کا کوئی عمل مذہبی تعصب اور ملکی نظریہ کے خلاف نہیں ہو گا اور ملکی سالمیت اور پارلیمان کی بالادستی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

امیدواروں کی جانب سے کوئی ایسا عمل قابل قبول نہیں ہو گا جس سے پارلیمان، عدالتوں اور فوج کا تقدس مجروح ہو۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شیخ جنید آباد کا علاقہ کوڑا دان بن گیا، بچوں کا پارک بھی متاثر

ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں، امیدوار، ووٹرز اور الیکشن ایجنٹس کسی مخصوص رائے کی تشہیر نہیں کریں گے جبکہ سیاسی جماعتوں، امیدواران، ووٹرز اور الیکشن ایجنٹس کا کوئی عمل مذہبی تعصب اور ملکی نظریہ کے خلاف نہیں ہو گا ۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاورمیں اربوں کی مالی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کاانکشاف

تمام سیاسی جماعتیں، امیدوار، ووٹرز اور الیکشن ایجنٹس الیکشن کمیشن کی گاہے بگاہے دی جانے والی ہدایات پر عمل درآمد کریں گے تاہم سیاسی جماعتیں، امیدوار، پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کسی غیر قانونی سرگرمی اور کرپشن میں ملوث نہیں ہوں گے۔

ووٹرز پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون یا کوئی ایسا آلہ نہیں لے کر جائیں گے جس سے ووٹ کی تصویر بن سکے۔