226229 011022 updates

قومی اسمبلی کی نشست سے فیصل واؤڈا مستعفی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وفاقی وزیر فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت عالیہ کے سامنے بیان دیا کہ ان کے موکل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں اب یہ کیس غیر موثر ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو

اس موقع پر فیصل واوڈا کے وکیل نے استعفے کی نقل بھی پیش کردی۔

درخواست گزار کے وکیل جہانگیر جدون نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا نے گیارہ جون 2018 کو کہا کہ وہ دُہری شہریت نہیں رکھتے جب کہ امریکی شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کے مطابق فیصل واوڈا نے 25 جون کو دُہری شہریت چھوڑی جب تک الیکشن کمیشن میں استعفی نہیں پہنچتا تب تک اس استعفے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست زیر سماعت ہے۔