Yousuf Raza Gillani

حفیظ شیخ کوووٹ نہیں ملیں گے، پہلےہی جیتے ہوئےہیں،یوسف رضا گیلانی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)سینیٹ الیکشن کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ایسے میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار نے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹ انتخابات دو ہزار اکیس کے انتخابی عمل کا آغاز ہوچکا ہے، جس کےلیےقومی و صوبائی اسمبلیاں پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی حکومتی رکن عبد الحفیظ کے مد مقابل ہیں، دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ

قومی اسمبلی میں پولنگ کے آغاز پر ووٹ پی ٹی آئی ایم این اے میاں شفیق آرائیں و فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا، یوسف رضا گیلانی نے بھی قومی اسمبلی ہال میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا نمائندگان نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی، تاہم یوسف رضا گیلانی نے جواب دینے سے گریز کیا، صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ آج الیکشن جیت جائیں گے کیا؟ جس پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم جیت چکے ہیں۔