ppp 5

پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو شکایتی خط لکھ دیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو شکایتی خط لکھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر حسین بخاری نے الیکشن کمیشن کو خط کے ذریعے شکایت کی ہے۔

شکایتی خط میں کہا گیا ہے کہ بطور وزیراعظم عمران خان الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تاہم الیکشن کمیشن خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ نہ دے سکی، بیرسٹر سیف

سید نیر بخاری نے خط کے متن میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین اسمبلی میڈیا پر کہہ رہی ہیں کہ وزیراعظم نے 50 کروڑ فنڈ دیا ہے جو کہ ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

نیر حسین بخاری نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔