Bilawal Bhutto Zardari ONLINE 644x480 2

کٹھ پتلی حکومت کو ملک بھرمیں ایکسپوز کردیا،بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ حکومت کے اپنے ارکان اس سے اتنے ہی خفا ہیں جتنے عوام خفا ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کہا کہ اگر ہم ایک ووٹ بھی زیادہ لیتے ہیں تو وہ بھی بونس ہوگا۔

مزید پڑھیں:  کوئی ایمنسٹی سکیم نہیں ،ٹیکس دینا پڑیگا:وفاقی وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کو ملک بھر میں ایکسپوز کر دیا ہے، ہم نے دکھا دیا ہے کہ ان کے اپنے ارکان حکومت سے خوفزدہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی اے سی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں نیا تنازعہ

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم مِل کر انہیں یہاں سے نکالیں گے، پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ہے، ہمارے امیدوار کو نا اہل کرانے کی کوشش کی گئی۔