770736 3791456 Qadir Patel updates

پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل نے پولنگ کے عمل پر اعتراض

ویب ڈیسک سابق وزیرِاعظم، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل نے پولنگ کے عمل پر اعتراض کر دیا۔

یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل کی جانب سے اعتراض شیخ راشد شفیق کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولنگ بوتھ میں لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے پولنگ افسر نے ووٹ چیک کیا ہے، یہ ووٹ کینسل کیا جائے۔

ریٹرننگ افسر ظفر اقبال نے کہا کہ پولنگ افسر صرف لائٹ چیک کرنےگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولنگ افسر کافی دیر سے ارکان کے ووٹ چیک کر رہے تھے۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ تمام عملہ پولنگ بوتھ سے ہٹ جائے، جس کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوا۔