17529564901580524526

امریکہ کی نئی سفری ہدایات میں پاکستان کے سلامتی کے ماحول میں بہتری کوتسلیم کیاگیا:پاکستان

پاکستان نے کہاہے کہ امریکہ کی نئی سفری ہدایات میں پاکستان کے سلامتی کے ماحول میں بہتری کوتسلیم کیاگیاہے جوکہ درست سمت میں ایک قدم ہے۔دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان نے ملک بھرمیں سیکیورٹی بہتربنانے کیلئے بھرپورکوششیں کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سلامتی کے بہترماحول کے نتیجے میں اقوام متحدہ نے پاکستان کو اپنے اہلکاروں کیلئے دوبارہ”فیملی سٹیشن”قراردیا۔ترجمان نے کہاکہ برطانیہ نے بھی پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی سفری ہدایات پرحال ہی میں نظرثانی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آزادانہ ویزاپالیسی اورسیاحت کیلئے سازگارماحول کے باعث ہم پُرعزم ہیں کہ دنیابھرسے بڑی تعداد میں سیاح پاکستان آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ سلامتی کی بہترصورتحال کی وجہ سے اقتصادی سرگرمی کے مواقع بڑھے ہیں اور ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کوفروغ حاصل ہواہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کےدورےسےپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی، شہباز شریف