سینیٹ انتخابات :وزیرِ اعظم عمران خان نے ووٹ کاسٹ کردیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے بعد عمران خان اپنے چیمبر میں چلے گئے جس کے بعد وہ اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے اسمبلی ہال میں آئے۔

وزیراعظم عمران خان کی ایوان میں آمد پر حکومتی ارکان نے کے نعرے لگائے، وزیراعظم کے ایوان میں داخل ہوتے ہی ان کا نام ووٹ ڈالنے کے لیے پکارا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایوان میں وزرا سے بھی ملاقاتیں کی، وہ ووٹ ڈالنے کے بعد اسمبلی سے چلے گئے۔