Pakistani Senate Elections The Good the Bad and the Ugly 1

سینیٹ انتخابات:قومی اسمبلی میں پولنگ مکمل ہونےکیلئےایک رکن کا انتظار

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پولنگ کا عمل تقریباً مکمل ، 340 ارکان نے ووٹ کاسٹ کرلئے،342 کے ایوان میں 341 ممبران قومی اسمبلی کے ووٹر ہیں ۔

قومی اسمبلی سمیت سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

مولانا عبدالکبر چترالی تاحال ووٹ کاسٹ کرنے نہ آئے۔سہ پہر ڈھائی بجے کے قریب ہیں ایوان کے 341 میں سے 340 ارکان نے ووٹ کاسٹ کرلئے تھے تاہم جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی پارٹی پالیسی کے تحت ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ جس پر قانون کے مطابق ریٹرننگ افسر مقرہ وقت تک ان کا انتظار کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر
مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پنجاب کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ آج اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کے ہال کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ حاصل ہے۔