afridi 1

شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع،وزیراعظم عمران خان سخت برہم

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹ کے انتخاب میں وزیرِ مملکت شہر یار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر وزیرِ اعظم عمران خان ان سے سخت ناراض ہو گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے شہریار آفریدی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے، آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیئے تھی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ جارحانہ کارروائیوں کی بجائے امن کیلئے کوشاں ہے، انٹونی بلنکن

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ آپ کو نہیں پتہ کس طرح ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، آپ ایم این اے ہیں، اس طرح کی غلطی کیسے کر دی؟

اس موقع پر شہر یار آفریدی وزیرِ اعظم عمران خان کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ مملکت شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیئے تھے جس کی وجہ سے ان کا ووٹ ضائع ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار

شہریار آفریدی کی جانب سے دوسرے بیلٹ پیپر کے لیے ریٹرننگ افسر کو درخواست بھی دی گئی تھی، تاہم الیکشن کمیشن نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔