Screen Shot 2021 03 03 at 6.32.54 PM

یوسف رضاگیلانی اسلام آبادسےسینیٹ کی نشست جیت گئے

سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی جنرل سیٹ پر معرکہ پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے حیران کن طورپر مارلیا ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے دی دوسری طرف تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد نے پی ڈی ایم کی خاتون امیدوار فرزانہ کوثر کو 13ووٹوں سے شکست دے دی حکومت کہتی ہے کہ علی حیدر گیلانی کی طرف سے ووٹ خراب کرنے والوں کی ایک ویڈیو پکڑی گئی باقیوں نے کام دکھا دیا یہ کھلی ہارس ٹریڈنگ ہے جسے روکنے کا مطالبہ کررہے تھے پی ڈی ایم امیدوار کی جیت پر پی ڈی ایم کارکنوں کا ڈی چوک میں جشن گو عمران گو گونیازی گو اک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے

اسلام آباد کی سینیٹ کی دو سیٹیوں میں ایک حکومت جبکہ ایک اپوزیشن لے اڑی حکومت کو اپوزیشن پر بیس ووٹ کی عددی برتری حاصل تھی عمومی اندازوں کے مطابق حکومتی امیدوار ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ہی جیت رہے تھے مگر جنرل سیٹ پر حیران کن نتائج آئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی اکثریت مسترد ووٹوں کے کئے ووٹوں کے باعث اقلیت میں بدل گئی یوسف رضا گیلانی کو 169 ووٹ ملے حالانکہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے کل 160 تھے جبکہ ڈاکٹر عبدلحفیظ شیخ نے 164لیے حالانکہ حکمران اتحاد کے 180ووٹ ایوان میں موجود تھے سات ووٹ مسترد ہوئے جبکہ نو ووٹ گیلانی کو حکمران اتحاد سے ملے جس کے باعث وہ جیت گئے دوسری طرف دلچسپ نتیجہ خاتون کی سیٹ پر تھا جس میں تحریک انصاف کی خاتون امیدوار کو 174ووٹ ملے اور پانچ ووٹ مسترد ہوئے تحریک انصاف کی خاتون امیدوار کے مقابلے میں اپوزیشن کی امیدوار فرزانہ کوثر نے 161ووٹ لئے یعنی انہوں نے بھی حکمران اتحاد کا ایک ووٹ حاصل کیا پی ڈی ایم کے امیدوار کی جیت کی خوشی میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کارکنوں نے جشن منایا اور ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگائے

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان
مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

الیکشن کے بعد اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی کہ جب سینیٹر فیصل جاوید کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے گھیرا لیا پی ڈی ایم کارکنان کی دھکم پیل سے سینیٹر فیصل جاوید گھبرا گئے
فیصل جاوید نے دوڑ لگادی پولیس بھی غائب رہی پی ٹی آئی کے چندکارکنوں نےفیصل جاوید کو گاڑی تک پہنچنے میں مدد کی
پولیس بھی بعد میں فیصل جاوید کی مدد کو پہنچ گئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا یہ ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے علی حیدر گیلانی جن لوگوں کو ووٹ ضائع کرنے کی تربیت دے رہے تھے ان میں سے ایک ویڈیو پکڑی گئی جن باقی لوگوں کو وہ تربیت دے رہے تھے باقی تو نہیں پکڑی گئی وہی کام دکھا گئے اگر مسترد ووٹوں کو دیکھیں اور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے ووٹوں کو دیکھیں تو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ پھر بھی جیتے ہوئے ہیں