Screen Shot 2021 03 03 at 9.22.04 PM

خیبر پختونخوا میں شاندار کامیابی پر تمام پارٹی کارکنوں، قائدین اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو دلی مبارکباد دیتاہوں-وزیر اعلی محمود

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی، وزیر اعلی محمود کا بیان

وزیر اعلی محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں شاندار کامیابی پر تمام پارٹی کارکنوں، قائدین اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو دلی مبارکباد دیتاہوں،میں پی ٹی آئی کے ممبران صوبائی اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں،ہمارے اراکین اسمبلی نے آج عمران خان کے سچے سپاہی ہونے کا عملی ثبوت دے دیا.

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی طرف سے بڑی لالچ دینے کے باوجود ہمارے اراکین پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے اور ضمیر کا سودا نہیں کیا،ہمیں اپنے اراکین پر اعتماد تھا جس پر وہ سو فیصد پورا اترے،ہمارے اراکین نے نہ صرف پارٹی کا ساتھ دیا بلکہ ضمیر کے سوداگروں کو بے نقاب بھی کردیا،پی ٹی آئی کے اراکین نے پیسوں کے بل بوتے پر ووٹ خریدنے والوں کو بدترین شکست سے دوچار کیا،پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں مکمل شفافیت کا علمبردار ہے،پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات میں خریدو فروخت کا سلسلہ ختم کرنے کے لئے طویل جدو جہد کی ہے،
تحریک انصاف کی اس جدو جہد اب رنگ لے آئی.

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع