rescue1122

نوشہرہ: مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق، تین زخمی

ویب ڈسک(نوشہرہ): نوشہرہ جہاں تاروجبہ میں قاری عدنان کے کچے مکان کی چھت گرگئی۔ریسکیو ترجمان کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔۔مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔۔جاں بحق ہونے والوں میں تیرہ سالہ مطہر اور دس سالہ بریخنہ شامل ہیں۔۔ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا.

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر