pm imran khan to preside over meeting of federal cabinet 1548311162 1270

حفیظ شیخ کی شکست: وزیراعظم نے مصروفیات ترک کردیں، سینئر پارٹی رہنما طلب

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں اور وزرا کو وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا اور آج سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں بارشیں: کوٹ اللہ داد کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں حفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات پر بریفنگ لیں گے اور اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں شدید بارش، نکاس آب کا نظام درہم برہم

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی تحریک کا جائزہ لیا جائے گا اور بعض اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔