election comission of Pakistan

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گذشتہ روز وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے بعد وفاقی وزرا کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا، شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے۔ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کا جائزہ لے کر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی عہدیداران سے ملاقات، اہم امور زیربحث