آصف زرداری کے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطے

ویب ڈیسک (اسلام آباد) سابق صدر آصف علی زرداری نے میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطے کئے ۔ذرائع کے مطابق سابق صدر نے میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی سینیٹ الیکشن میں تعاون پر اظہار تشکر کیا ۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے بڑا کردار ادا کیا۔

اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یوسف گیلانی مشترکہ امیدوار اور یہ صرف پیپلز پارٹی نہیں پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔حکومت کی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے ان کے اپنے ارکان تنگ ہیں، ارکان نے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا، آصف زرداری، میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی مستقبل کی حکمت عملی، لانگ مارچ سمیت دیگر امور پر بھی مشاورت ہوئی۔