شکست کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک (اسلام آباد )اپوزیشن رہنماں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کو اچانک اسپیکر نے ختم کردیا، اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جس طرح چور بھاگتے ہیں اس طرح اسپیکر بھاگا، شکست کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ 12 گھنٹے نہیں گزرے، اسپیکر ڈائس چھوڑ کر بھاگ گیا،حکومت نے کہا اعتماد کا ووٹ لیں گے،جعلی اعتماد کاووٹ لینے اوراسمبلی دھونس دھاندلی سے چلانے کا وقت ختم ہوگیا،یہاں پر جعلی اعتماد کا ووت لینے اسمبلیوں کو دھونس دھاندلی سے چلانے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔