شکست کھانے کے بعد حکومت کے تمام ہتھکنڈے فضول ہیں،راجہ پرویز اشرف

ویب ڈیسک (اسلام آباد )اپنے ایک بیان کے دوران رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو کل تاریخی شکست ہوئی، جس کی مثال نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ شکست کھانے کے بعد حکومت کے تمام ہتھکنڈے فضول ہیں، کل قومی اسمبلی نے عدم اعتماد کردیا ہے،کل ان کی پارٹی کے 17 ممبران نے گو عمران گو کا نعرہ لگادیا، پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے حکومت فوری مستعفی ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرناچاہتے توشیروں کی طرح میدان میں آئیں،فہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، پاکستان کی تاریخ میں اتنی منہگائی نہیں ہوئی،یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے،ہمارا مطالبہ ہے حکومت مستعفی ہو، نئے انتخابات کرائے جائیں۔