545454 3

ٹل : افغانستان سے پشاوراسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک (ٹل): دوآبہ پولیس کی بڑی کاروائی،افغانستان سے پشاور اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی حافظ نذیرکا کہنا تھا کہ مزدہ ٹرک کے خفیہ خانوں سے 21 ہزار سے زائد مختلف کارتوس، 1 ہزار سے زائد کلاشنکوف چارجر برآمدکر لئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  چترال، سیلابی ریلہ رہائیشی علاقے میں داخل، سکول دو دن کیلئے بند

تفصیلات کے مطابق سمگلرز کو بھی گرفتار کر لیا۔ ملزمان اسلحہ ٹرک نمبر TMA306 کے زریعے تخریب کاری کے غرض سے سمگل کر رہے تھے۔ کاروائی دوآبہ چیک پوسٹ پر کی گئی اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق افغانستان اور دوسرے کا درہ آدم خیل سے ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر میں بارش کے باعث پیسکو کے 120فیڈرز ٹرپ کر گئے