احسن اقبال نے ن لیگ کے لانگ مارچ کے بارے میں شیڈول جنرل کونسل کے سامنے پیش کردیا

ویب ڈیسک :احسن اقبال نے ن لیگ کے لانگ مارچ کے بارے میں شیڈول جنرل کونسل کے سامنے پیش کردیا پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کیا اور 30 مارچ تک یہ قافلے اسلام آباد پہنچیں گے، صوبوں اور اضلاع کے عہدیداران اپنا شیڈول خود مرتب کریں گے ٹکٹ ہولڈرز، ایم این ایز اور ایم پی ایز اگلے دس روز میں ہر حلقے کم۔سے کم پانچ جلسوں کا انعقاد کرے گا، ہر صوبہ کے ہر حلقے میں دس رکنی فعال لانگ مارچ کمیٹی تشکیل دی جائینگی، ہر صوبائی حلقے سے 500 افراد کا لانگ مارچ کے لئے قافلہ شریک ہوگا اور وہ مکمل طور پر تیاری کے ساتھ آئے گا، مرکزی اور صوبائی عہدیداروں پر مشتمل موثر مانیٹرنگ سسٹم مرتب کیا جائے گا جو رپورٹس لے گا ، مرکزی تنظیموں کے ساتھ ساتھ خواتین، علما، تاجر سمیت تمام ونگز اپنا جلوس مرتب کرینگے ، صوبائی اور ڈویژنل صدور ان ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائینگے.