وزیر اعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ: پی ڈی ایم گومگو کا شکار

ویب ڈیسک : وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ہفتہ کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کے بعد پی ڈی ایم گومگو کا شکار ہوگئی، ہفتہ کے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پر ٹیلی فونک رابطوں میں مشاورت جاری.

پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق سربراہی اجلاس بلائے جانے کا امکان نہیں، پرسوں اجلاس قومی اسمبلی کا اجلاس ہے تو ایک روز میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانا ممکن نہیں،آپس کے رابطوں میں طے کیا جائے گا کہ اجلاس میں شرکت کرنی ہے یا نہیں.