خیبر پختونخوا نے ہمیشہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہا اور عمران خان کو عزت دی-وزیراعلی محمود خان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز کا پختونخوا ہاؤس اسلام آباد  اجلاس، اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی.

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی اجلاس میں شریک،گورنر خیبر پختونخوا  شاہ فرمان بھی اجلاس میں موجود.ملکی سیاسی صورت حال پر ایم این ایز کو اعتماد میں لیا جارہا ہے۔

وزیراعلی محمود خان کا اس دوران کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا نے ہمیشہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ہے۔ 
وزیر اعظم عمران خان کے وفادار ساتھی اور سپاہی ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام اور عوامی نمائندے نے ہمیشہ تحریک انصاف اور عمران خان کو عزت دی ہے ۔اجلاس میں ایم این ایز کا اپوزیشن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم.