عمران خان تمہارے ایم این ایز جانتے ہیں، تم پہلی اور آخری دفعہ اقتدار میں لائے گئے ہو۔مریم نواز

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پرویز رشید کو نواز شریف کا ساتھ دینے پر نااہل کیا گیا جو ان پر کسی ظلم سے کم نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور تاریخی جیت پر نواز شریف کے سپاہیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ( ن) پرویز رشید کے ساتھ آخر تک کھڑی رہے گی اور انہوں نے جو ظلم ڈھٹائی کے ساتھ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور لیگی کارکنوں نے ظلم و جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جبکہ نواز شریف کو جھوٹے اقامے پر نکالا گیا ۔

مریم نے کہا کہ کسی بھول اور غلط فہمی میں مت رہنا کہ نوازشریف کا ووٹر اور سپورٹر صرف الیکشن کے دن ووٹ ڈالنے نکلتا ہے، کسی بھول میں مت رہنا، نواز شریف کا کارکن جاگ گیا ہے، نواز شریف کا ووٹر دھاندلی کے خلاف نکلا ہے، نواز شریف کے کارکن عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ باقی سب بیانیے اپنی موت مرگئے، ایک بیانیا سرچڑھ کربولا کہ ووٹ کوعزت دو، 22 کروڑعوام جھولیاں اٹھاکر عمران خان کو بددعائیں دے رہے ہیں۔ نواز شریف کا ڈنکا آج پورے پاکستان میں بج رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان جن سے3سال نہیں ملے،کل انہیں کھانےکھلا رہے تھے، تمہارے ایم ایز جانتے ہیں، تم پہلی اور آخری دفعہ اقتدار میں لائے گئے ہو۔ نواز شریف نے محنت کرکے گروتھ ریٹ کو5.7 فیصد پر لےکرگئے۔ ڈان لیکس کی جھوٹی تہمت سہی اور ملک کو فیٹف کی گرے لسٹ سےنکالا۔