قوم کو عمران صاحب کا آخری خطاب مبارک ہو-پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک (لاہور): ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل، عمران صاحب جو اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کس سے واپس مانگ رہے ہیں۔ قوم کو عمران صاحب کا آخری خطاب مبارک ہو۔

‎عمران صاحب نے کہا تھا کہ نہ روئیں، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں، عمران صاحب آج غیرت اور جرات کا مظاہرہ کرتے استعفیٰ دے دیں، عمران صاحب نے آج اُدھار کی کُرسی پہ بیٹھ کر خطاب کیا، عمران صاحب جن کو بکاؤ مال کہہ رہے ہیں اُن سے ہی اعتماد کا ووٹ لیتے شرم آنی چاہئے، عمران صاحب آپ جن کو بکاؤ مال کہہ رہے ہیں وہ آپ کو کھوئے ہوئے اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔ ‎اپنے ہی ارکان کو چور کہتے ہیں، پھر انہی چوروں سے اعتماد کا ووٹ بھی لیں گے؟ کوئی شرم؟کوئی حیا؟

‎عمران صاحب نے حفیظ شیخ کے ہارنے کا غصہ اپوزیشن، الیکشن کمیشن اور پاکستان کے عوام پر نکالا، عمران صاحب رٹے رٹائے خطاب کے ڈرامے چھوڑیں، سامان باندھیں اور قوم کی جان چھوڑیں، ‎قوم نے ہارے ہوئے شخص کا ہارا ہوا خطاب سنا ہے، وہ کون سی جمہوریت ہوتی ہے جس میں ووٹ چوری کر کے سلیکٹڈ وزیراعظم قوم پر مسلط کردیجائے ؟
اربوں روپے میں سینٹ کے ٹکٹ بیچ کر عمران صاحب نے قوم کو ایمان داری کا لیکچر دیا، کروڑوں روپے بانٹ کر، چئیرمین سینٹ کا الیکشن اور 2018 کا الیکشن چوری کر کے عمران صاحب کو پیسہ چلانے کا خیال آگیا۔