چینی آٹا ادویات ایل این جی چوروں کو قوم پہچان چکی ہے – فیصل کریم کنڈی پی پی پی مرکزی سیکرٹری اطلاعات

ویب ڈیسک (کراچی): پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا وزیراعظم کے بیانات پر ردعمل، بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم کرپشن کا بادشاہ ہے، سلیکٹڈ بتائے کون ان سے این آر او مانگ رہا ہے، سلیکٹڈ کا آج کا خطاب چور مچائے شور کے مترادف ہے، قوم کو دو وقت کی روٹی سے محروم و مہنگائی کرنے والے کو پی ڈی ایم این آر او نہیں دے گی، نااہل وزیراعظم اور ان کے اے ٹی ایمز کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، چینی آٹا ادویات ایل این جی چوروں کو قوم پہچان چکی ہے۔

جلد قوم کو اس نااہل نکمی حکومت سے جان چھڑوا رہے ہیں، اپنی سیاسی شکست کوچھپانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے، پی ٹی آئی کے اپنے ممبران ان کے سینٹ ٹکٹس کو بیچنے پر ان کے خلاف ہو گئے۔