WhatsApp Image 2021 03 04 at 23.04.39

سربراہ پاک فضائیہ کی سری لنکن وزیر اعظم سے ملاقات

سربراہ پاک فضائیہ کی سری لنکن وزیر اعظم سے ملاقات، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان آج سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچے، سربراہ پاک فضائیہ نے سری لنکن وزیراعظم مہندہ راجا پکسا سے ان کے آفس میں ملاقات کی، سری لنکن وزیراعظم نے سری لنکا کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا، انہوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18اپریل کو طلب

سربراہ پاک فضائیہ نے تکنیکی تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے دونوں ممالک میں بالعموم اور فضائی افواج کے مابین بالخصوص دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا، ملاقات کے دوران ائیرچیف نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، ہم بحرانوں کے علاوہ قومی تہواروں میں بھی ہمیشہ ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سری لنکا کے بہادرعوام کے متاثرکن عزم کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھرمیں مزید بارشوں کی پیشگوئی

قبل ازیں سربراہ پاک فضائیہ کی کولمبو ہوائی اڈے آمد پر سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر ائیر مارشل سدرشنا کاراگودا پاتھیرانا نے ان کا استقبال کیا۔